Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانحکومت کا عارضی طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عارضی طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چیئرمین منتخب کرنے کا معاملہ ،اپوزیشن شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے نام پر بضد ،
حکومت نے عارضی طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بعد میں مستقل لگانے پر غور کرے گی ،
حکومت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایسے شخص کو مقرر کرے گی جس سے بعد میں استعفیٰ بھی لیا جا سکے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے متعدد بار خط لکھ کر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے تین سے چار نام مانگے تھے ،
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر ہی ہر بار شیخ وقاص اکرم کا نام پی اے سی کے چیئرمین کے لیے دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔