Sunday, October 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کی جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد

پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کی جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد


اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کی جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد کردی ،سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے غلام رسول کی درخواست مسترد کردی ،ن لیگ کے محمود خان کی کامیابی برقرار ،
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 96 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی،
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ غلط رزلٹ تیار کیاگیا،
وکیل غلام رسول نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق یہ رزلٹ نہیں تھے افسران جانبدار تھے،
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈبے کھلنے کے بعد فارم 45 ہو یا 47 اسکی حیثیت نہیں رہتی،
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ پریزائیڈنگ افسران نے اصل ریکارڈ پیش کیا، آپ کاپیوں پر کیس چلا رہے ہیں، آپ کے گواہان نے پریذائیڈنگ افسران کا نام تک غلط بتایا، اپکے گواہ تو خود کو پولنگ ایجنٹس بھی ثابت نہیں کرسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔