Sunday, October 13, 2024
ہومدنیاتائیوان کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت پر چین کی سخت مخالفت

تائیوان کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت پر چین کی سخت مخالفت


بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں تائیوان کو امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی دوبارہ فروخت پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین کے تائیوان خطے کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں، بالخصوص “17 اگست” اعلامیے کی شقوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو چین کی خودمختاری اور سلامتی، چین امریکہ تعلقات نیز آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شیدید نقصان پہنچارہی ہے،بلکہ”تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو غلط پیغام بھیج رہی ہے۔

چین اس کی شدید مذمت اور سختی سے مخالفت کرتا ہےبلکہ نو امریکی فوجی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔لین جیئن نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور چین امریکہ تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔ کسی کو بھی “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرنے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کے لئے چین کے پختہ عزم اور مضبوط صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔