Sunday, October 13, 2024
ہومدنیاچین کے قیام کی 75ویں سالگرہ منانے کے لئے "آسمان میں لکھی:میری چین کی کہانی" نامی سرگرمی انعقاد 

چین کے قیام کی 75ویں سالگرہ منانے کے لئے “آسمان میں لکھی:میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی انعقاد 


ابوجا:عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئےنائیجیریا کے شہر ابوجا میں “آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی ” کی خصوصی تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔
بدھ کے روز چینی میڈیاکے مطا بق چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں ورچول تقریر کی۔
اپنی تقریر میں شن ہائی شیونگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے عالمی پیمانے پر “آسمان میں لکھی: میری چین کی کہانی” نامی سرگرمی کا آغاز کیا اور 60 سے زائد ممالک کے دوستوں کی جانب سےچین کے ساتھ دوستی کی 1600 سے زائد کہانیاں موصول ہوئیں۔ ہم بین الاقوامی افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے، عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیں گے اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے تاکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے سلسلے میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں۔
تقریب کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ   چین اور افریقہ ایک دوسرے کے درمیان طویل فاصلے کے باوجود سچے بھائی اور اچھے شراکت دار ہیں ۔  نائیجیریا نیشنل ٹیلی ویژن، فیڈرل ریڈیو آف نائیجیریا، وائس آف نائجیریا ریڈیو، نائیجیریا کے اخبار ٹی اتھارٹی، جنوبی افریقہ انڈیپینڈنٹ میڈیا نیٹ ورک، گھانا براڈکاسٹنگ کارپوریشن، جنوبی سوڈان نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن، زمبابوے براڈکاسٹنگ کارپوریشن، زیمبیا 5 ایف ایم ریڈیو، اور روانڈا کے افریقہ-چائنا ریویو نیٹ ورک سمیت افریقی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نے اس تقریب کی رپورٹنگ کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔