بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ نے “امریکہ کے فوجی صنعتی اداروں کے خلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ” جاری کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ایک بار پھر چین کے تائیوان علاقے کو اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا، جس نے ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کی ،
چین کے داخلی معاملات میں سنگین مداخلت کی اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچایا۔عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی پابندیوں کے قانون کی متعلقہ دفعات کے مطابق ، چین نے 18 ستمبر 2024 سے امریکہ کی سیرا نیواڈا کارپوریشن سمیت نو کاروباری اداروں کے خلاف مندرجہ ذیل جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے: چین میں ان کی منقولہ جائیداد ، غیر منقولہ جائیداد اور دیگر قسم کی املاک کو منجمد کیا گیا ہے اور چین کے اندر تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں سے منع کیا گیا ہے۔