Sunday, October 13, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد: ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ محترک ، 7 دوکاندار گرفتار

اسلام آباد: ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ محترک ، 7 دوکاندار گرفتار

اسلام آباد (سب نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ محترک ہے۔

تھانہ ترنول کی حدود ڈھوک عباسی منگل بازار (بچت بازار) میں مجسٹریٹ صدر زون کی اشیاء خورد و نوش کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق چیک پرتال کی گئی ۔

پرائس مجسٹریٹ نے منگل بچت بازار میں فروٹ و سبزی سرکاری نرخ نامے سے زائد نرخوں اور زاہد المعیاد فروٹ فروخت کرنے والے 7 دوکانداروں کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ۔

بچت بازاروں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ارزان نرخوں پر اشیاء خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے
شہریوں کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ سخت قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔