کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی نے بالی وڈ کے معروف اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انسٹاگرام پر ثروت گیلانی کی جانب سے مداحوں کے لیےAsk me question کے نام سے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا گیا۔سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کوئی ایسی خواہش جو آج تک پوری نہیں ہوئی اور کئی عرصے سے آپ انتظار کررہی ہوں کہ یہ خواہش پوری ہوجائے؟سوال کے جواب میں اداکارہ نے عامر خان کے ساتھ کام کی خواہش ظاہر کی۔خیال رہے کہ ایک طرف پاکستان کی کئی اداکارائیں بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرچکی ہیں تو دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات ایسی بھی ہیں جو آفرز کے باوجود مختلف وجوہات کی بنا پر بالی وڈ کی پیشکش مسترد کرچکی ہیں۔
ثروت گیلانی نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
