ہومپاکستانآئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی

آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوس میں دوبارہ مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا، صدر مملکت آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنما شریک ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہا اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تمام تر صورتحال اور رابطوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعظم ہاس میں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف، وزیر اعظم محمد شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماں سے مشاورت جاری ہے۔وفاقی کابینہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے مطالبات اور ان کی طرف سے پیش کردہ ترامیم کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔