اسلام آباد (سب نیوز)لیگی سینیٹرعرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے میں میڈیا پر الزام تراشی کی گئی جلسے کے ذریعے کوئی بھی مثبت پیغام نہیں دیا گیا ، جلسے میں تقاریر اور لہجہ قابل افسوس اور قابل مذمت تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی جلسے میں میڈیا پر الزام تراشی کی گئی، جلسے کے ذریعے کوئی بھی مثبت پیغام نہیں دیا گیا، جلسے میں ہونے والی تقاریراورلہجہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، پارلیمنٹ بالا دست ادارہ ہے، ہم منفی روایات کے امین نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کل کے معاملے پر اقدامات کیے ہیں،یقین ہے اسپیکر قومی اسمبلی معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیںگے۔
آٹھ ستمبرکوپی ٹی آئی کے جلسے نے ماحول خراب کرنے میں کرداراداکیا خواتین سے متعلق غیرپارلیمانی زبان استعمال کی گئی۔لیگی سینیٹر نے کہا کہ احتجاج کاحق شہریوں کے بنیادی حقوق کیساتھ منسلک ہے، پی ٹی آئی کی احتجاج کے نام پرتشددوانتشار کی تاریخ ہے۔ ن لیگ کی قیادت اورکارکنان کو انتقام کانشانہ بنایاگیا فساداورانتشارکو جلسے کی کامیابی نہیں کہاجاسکتا۔
پی ٹی آئی جلسہ الزام تراشی پر مبنی تھا ، کوئی مثبت پیغام نہیں دیا گیا ،سینیٹر عرفان صدیقی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
