راولپنڈی(سب نیوز ) پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنالیے جبکہ موسم ابر آلود ہونے کے باعث میچ کو وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔سٹیڈیم میں کم روشنی کی وجہ سے چائے کے وقفے کے بعد کے سیشن کا کھیل روک دیا گیا، 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنا لیے، ذاکر حسین 31 اور شادمان اسلام 9 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 172 رنز پر آٹ ہو گئی۔قومی ٹیم نے 9 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو 47 کے مجموعی سکور پر اوپنر صائم ایوب 20 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آٹ ہو گئے جبکہ اس کے بعد کپتان شان مسعود 62 کے مجموعی سکور پر 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان شان مسعود کے بعد تجربہ کار بلے باز بابر اعظم بھی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی، بابراعظم پوری سیریز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔نائب کپتان سعود شکیل 2، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 43، محمد علی صفر، ابرار احمد 2 اور میر حمزہ 4 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 47 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔