ہومپاکستانکورونا کے وار جاری،مہلک وائرس مزید17 افراد کی جان لے گیا

کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس مزید17 افراد کی جان لے گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1517 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46ہزار 287 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1517 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 966,007 ہوگئی ہے جن میں سے 909,525 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 17افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔