اسلام آباد،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)مقررہ وقت میں مکمل کریں گے،چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،بیجنگ نے کورونا پر بہترین انداز میں قابو پایا۔اسلام آبادکے نجی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہرمشکل وقت میں چین پاکستان کیساتھ کھڑا رہا، مسئلہ کشمیرپرچین نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے،پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں پائی جاتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوروناوبا پر چین نے بہترین انداز میں قابو پایا،چین نے پاکستان کو ساڑھے3 ملین ویکسین کی خوراکیں مہیاکیں،پاکستان کا محور خطے میں معاشی ترقی ہے۔وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری معیشت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے،چین میں 30ہزار پاکستانی طلبا زیرتعلیم ہیں۔
سی پیک مقررہ وقت میں مکمل کریں گے، شاہ محمود قریشی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
