ڈھاکا(آئی پی ایس )بنگلادیش کی عبوری حکومت کے وزارت خارجہ کے امور کے سربراہ نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے جبری طور پر ملک بدر کیے جانے کے دعوے کو مسترد کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی وزارت داخلہ امور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل(ریٹائرڈ) محمد سخاوت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے کے لیے جبرا مجبور کیے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے۔
جنرل سخاوت حسین نے مزید کہا کہ حسینہ واجد اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئیں ان پر کسی قسم کا جبر نہیں تھا لیکن واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ وہ آئیں اور نئے چہروں کے ساتھ پارٹی کو دوبارہ منظم کریں۔ داخلہ امور کے مشیر نے شیخ حسینہ کو مشورہ دیا کہ ملک میں کوئی ہنگامہ برپا نہ کریں ورنہ عوام مزید مشتعل ہوجائیں گے۔
