Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستانفیض حمید کیخلاف انکوائری میں اور بھی چیزیں سامنے آئیں گی، رانا ثنا اللہ

فیض حمید کیخلاف انکوائری میں اور بھی چیزیں سامنے آئیں گی، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف پر ہاوسنگ اسکیم کے حوالے سے بے ضابطگیاں اور شواہد سامنے آئے ہوں گے، انکوائری ہوگی تو اور بھی چیزیں سامنے آئیں گی۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہونے پر رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کے خلاف ہاوسنگ اسکیم کے حوالے سے متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئی ہوں گی جبکہ دیگر معاملات کی انکوائری ہوگی تو دیگر چیزیں بھی سامنے آجائیں گی، ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض حمید کا فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں کردار تھا اور میرا خیال ہے کہ ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت آچکے ہوں گے جبکہ مزید انکوائری میں سب سامنے آجائے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات میں فیض حمید کھل کرمداخلت کرتے تھے، میرا خیال ہے کہ ان کے ساتھ مزید لوگ بھی شامل ہوں گے کیونکہ فرد واحد تو ایسا نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میراتجزیہ ہے کہ الزامات ثابت ہونے پرفیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیا ہوگا، یہ اقدام پاک فوج کے احترام اورعزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے معاملے پرمعاہدے میں فیض حمید کے دستخط موجودہیں، دھرنے میں لوگوں کومینج کرکے بٹھایا گیا تھا۔مشیر وزیراعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا خالصتاہاوسنگ سوسائٹی سے متعلق حکم تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔