اسلام آباد (سب نیوز )دفتر خارجہ میں آتشزدگی کا واقعہ،دفتر خارجہ میں آغا شاہی بلاک کے استقبالیہ اور اطراف کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی،ذرائع کے مطابق آگ اس کمرے میں بھڑکی جہاں مرمتی کام جاری تھا،آتشزدگی کے دوران معمولی نوعیت کے دھماکے بھی ہوئے۔آگ پر مزید پھیلاو سے پہلے ہی قابو پا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی تھی۔
دفتر خارجہ میں آغا شاہی بلاک کے استقبالیہ اور اطراف کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی:ذرائع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
