Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم کی ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

وزیراعظم کی ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ٹرانسفارمیشن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات پر جلد عمل درآمد کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزیرمملکت برائے خزانہ کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی اور معاشی ٹیم کو ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار تیز کرنے کا ہدف دے دیا اور کہا کہ مکمل ڈیجیٹائزیشن اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ری اسٹرکچرنگ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے متعلق خرابیوں اور بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں، پاکستان کے غریب عوام کی ایک ایک پائی بچانے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔اجلاس کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے رپورٹ کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی ٹریک اینڈ ٹریس کے مکمل نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات پر جلد عمل درآمد کی ہدایت کردی۔اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک، وزیراعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔