Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستان ہائی کمشنر

بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستان ہائی کمشنر

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔

بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمشنر سید احمد معروف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں 144 پاکستانی اسٹوڈنٹس تھے، جن میں سے 44 طلبہ پہلے ہی وطن واپس آچکے ہیں۔ چھ طلبا کو ان کی خواہش پر کل پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن پاکستانی طلبا سے مسلسل رابطے میں ہے۔ پہلے کی طرح اب بھی طلبا کو پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت میں شفٹ کر دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔