Wednesday, May 13, 2026
ہومپاکستانکشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے، مشعال حسین ملک

کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے، مشعال حسین ملک

اسلام آباد(آئی پی ایس )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیراور فلسطین کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ہندوں کو کشمیرمیں ڈومیسائل دیئے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے، پہلے دس لاکھ بھارتی فوج اور اب 50 لاکھ ہندوں کو بسایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔