اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کی تیاریوں پر 10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق 10رکنی کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ ، کوآرڈینیٹر رانا مشہود ، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد شامل ہیں۔اس کے علاوہ سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اطلاعات اور وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز شریف بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 رکنی کمیٹی 3روز کے اندر 14اگست کے پروگرام، وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام پر کام کر کے اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
