Thursday, May 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما رؤف حسن دہشت گردی کے مقدمہ میں بھی گرفتار

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن دہشت گردی کے مقدمہ میں بھی گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو دہشت گردی کے مقدمے میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا جس میں ان پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق احمد جنجوعہ کے بیان پر رؤف حسن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
بعد ازاں سی ٹی ڈی نے انہیں انسداد دہشت گری کی عدالت اسلام آباد میں پیش کردیا جہاں سماعت انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
رؤف حسن روسٹرم پر آئے تو جج نے پوچھا آپ کا کل میڈیکل ہوگیا تھا؟ اس پر انہوں ںے کہا جی ہوگیا تھا! مجھے میڈیکل ایشو کے باوجود جیل شفٹ کردیا گیا۔
جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کون ہیں؟ اس پر انہوں ںے کہا کہ وکیل کو بتا دیا گیا ہے وہ آرہے ہیں۔
عدالت نے رؤف حسن کے وکیل کی آمد تک سماعت میں وقفہ کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔