ہومبریکنگ نیوزچیئرمین ایف بی آر کا کام کے دباؤ اور تنقید کے باعث قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

چیئرمین ایف بی آر کا کام کے دباؤ اور تنقید کے باعث قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا، امجد زبیرٹوانہ کی مدت ملازمت ابھی 6 ماہ باقی ہے،انہوں نے 15 اگست سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ چیئرمین ایف بی آر نےکام کے دباؤ اور تنقید کے باعث قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف امجد زبیر ٹوانہ کی درخواست پر حتمی فیصلہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔