ہومتازہ تریناوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 13روپے فی کلو اضافہ کردیا، اگست کیلئے نئی قیمت 254 روپے فی کلو مقرر

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 13روپے فی کلو اضافہ کردیا، اگست کیلئے نئی قیمت 254 روپے فی کلو مقرر

اسلام آباد (سب نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 13 روپے فی کلو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے۔

اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر 152 روپے مہنگا ہوگیا ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت تین ہزار روپے اور 93 پیسے ہوگئی ہے۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر 585 روپے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 11 ہزار 546 روپے ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔