ہومشوبزبڑے پردے کے بعد اب رنویر چھوٹی اسکرین پر بھی جلوہ گر ہوں گے

بڑے پردے کے بعد اب رنویر چھوٹی اسکرین پر بھی جلوہ گر ہوں گے

نئی دہلی ،بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بڑے پردے کے بعد اب چھوٹی اسکرین پر بھی جلوہ گر ہوں گے۔

رنویر سنگھ کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی جاندار اداکاری کے باعث الگ مقام رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ‘دی بگ پکچر’نامی ایک کوئز شو کی میزبانی سے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز کریں گے۔رنویر نے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر کوئز پروگرام کا پرومو بھی پوسٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ کوئز پروگرام جلد ہی نشر کیا جائے گا جبکہ یہ ان کا پہلا کوئز شو ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔