Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمخصوص نشستیں کیس:پریکٹس اینڈ پروسیجز کمیٹی کا نظر ثانی اپیل کی سماعت چھٹیوں کے بعد رکھنے کا فیصلہ

مخصوص نشستیں کیس:پریکٹس اینڈ پروسیجز کمیٹی کا نظر ثانی اپیل کی سماعت چھٹیوں کے بعد رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز )سپریم کورٹ میں کیسز سماعت کرنے والی پریکٹس اینڈ پروسیجز کمیٹی کا 17واں اجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ نے کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کر دیے۔ مخصوص نشستوں سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ نظر ثانی درخواست پر فوری سماعت نہ کرنا ناانصافی ہوگی۔ جب کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کہا کہ نظرثانی صرف وہی 13 ججز سن سکتے ہیں جنہوں نے مرکزی کیس سنا ہوا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے کمیٹی اجلاس منٹس کے مطابق کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی نہیں جاری ہوا۔

ججز نے موقف اپنایا کہ نظر ثانی مقدمات کیس تفصیلی فیصلے کے بعد مقرر کی جاتی ہیں۔ جسٹس منصور اور جسٹس منیب کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث ججز دستیاب نہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ نظرثانی کا حق آئین نے دیا ہے، ججز کے آرام اور آسانی کو نہیں آئین کو ترجیح دینی چاہیے، فوری طور پر نظرثانی کو سماعت کے لیے مقرر نہ کیا گیا تو یہ نا انصافی ہو گی، نظر ثانی کیلئے ضروری ہو تو چھٹیاں بھی منسوخ ہونی چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔