Sunday, July 20, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی پر پابندی،پی پی کی جمہوری حل کی تجویز،مشاورتی اجلاس طلب

پی ٹی آئی پر پابندی،پی پی کی جمہوری حل کی تجویز،مشاورتی اجلاس طلب

اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ چند روز میں اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس بلانیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی اورصوبائی قیادت شریکِ ہوگی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رائیلی جائے گی اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی رائے سے پابندی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گی۔ ذرائع نے بتایا پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔