گلگت، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کوویڈ۔19 اور ویکسنیشن کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں ایڈایشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، ڈی ایچ او گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت،اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ،فیملی ہیلتھ ہسپتال کے انچارج، نمائندہ پی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر آفیسر ان نے شرکت کی۔
اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ڈی ایچ او گلگت نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو اور روک تھام کے لیے سیاح آتے ہیں ان تمام سیاحوں کا ٹیسٹ کرنا ہو گا سیاح ویکسنیشن سرٹیفکیٹ لے کر آئے جائے اور ہوٹلوں میں کمرے بھی سر ٹیفکیٹ دیکھا کر دیا جائے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاکے پیش نظر ضلع گلگت کی جغرافیائی حدود میں داخل ہونے والے 18 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کی کو ویڈ۔19 ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیں بغیر سرٹیفکیٹ والے سیاح ڈسٹر کٹ گلگت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔اور ہوٹلوں میں رہائش کے لیے ویکسنیشن سر ٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیں اگر کسی بھی ہوٹل میں بغیر ویکسنیشن سر ٹیفکیٹ کے سیاح قیام پذیرہونے کی صورت میں اس ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کیا جائے اور ان ہو ٹل مالک کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ مساجد میں کوویڈ۔19 ایس اوپیز (ماسک پہننا، وضو گھر سے کر کے آنا اور چھ فٹ کے فاصلہ پر کھڑا ہو نا وغیرہ)پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے امام جماعت / جماعت خانوں کے ذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے اور حکومت گلگت بلتستان نے تمام شہریوں کے لیے ویکسنیشن کو لازم قرار دیا ہے لہذا جلد از جلد اپنے قریب ترین ویکسنیشن سینٹرز سے ویکسین لگوائیں۔ واضح رہے احتیاط ہمیشہ علا ج سے بہتر ہے اور کرونا عدم احتیاط کی صورت میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
