ہوماسلام آبادایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کی ہدایت پر جی نائن مرکز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کی ہدایت پر جی نائن مرکز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

اسلام آباد، ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد اور وفاقی ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر جی نائن مرکز اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، ایڈمنسٹریٹر و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے گزشتہ روز شہری شکایات پر ڈی ایم اے کو جی نائن مرکز اور ملحقہ علاقوں میں گرین بیلٹس،مارکیٹس کے برآمدے اور فٹ پاتھ خالی کرنے کی ہدایات جاری کی تھی

ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر کی سربراہی میں ڈی ایم اے ٹیموں جی نائن مرکز میں علی الصبح بھرپور آپریشن کیا، ڈی ایم اے فیلڈ انچارج بشیر احمد کھوکھر کی سربراہی میں ڈی ایم اے ٹیم نے آپریشن کے دوران فٹ پاتھ سے غیر قانونی ٹھیلے اور دیگر تجاوزات ڈی ایم اے سٹور منتقل کر دیں، وفاقی ضلعی انتظامیہ کا ایم پی او ڈیپارٹمنٹ بھی آپریشن میں شریک رہا۔فیلڈ انچارج ڈی ایم اے کے مطابق جی نائن مرکز میں شہریوں کی سہولت کیلئے تمام فٹ پاتھ کلیئر کروائے گئے، عدالتی احکامات پر اعلی افسران کی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت میں انسداد تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، انسداد تجاوزات مہم کی سربراہی ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر کر رہے ہیں، ڈریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن اس سے قبل انسداد تجاوزات مہم کے تحت ایف ٹین،ایف الیون،بری امام،جی ٹین،جی الیون اور جی 8میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر چکا ہے، بشیر احمد کھوکھر انسداد تجاوزات مہم کو موثر بنانے کیلئے وفاقی ضلعی انتظامیہ کے ایم پی او ڈیپارٹمنٹ کی مشینری اور سٹاف بھی آپریشن میں حصہ لے رہا ہے ،چیف کمشنر اسلام آباد کے ویثرن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو مثالی شہر بنانے کیلئے تمام ڈیپارٹمنٹس ملکر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے تمام شہری اور دیہی علاقوں کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔