Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزپٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جولائی سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز تیار کر لی گئی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔

وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔