Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانپاکستان نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے قرضے میں کمی کا فریم ورک پیش کر دیا

پاکستان نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے قرضے میں کمی کا فریم ورک پیش کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ا یف)کو پاکستان کے قرضے میں کمی کا فریم ورک پیش کر دیا ہے جس کے تحت تک جی ڈی پی کے لحاظ سے قرضے کی کی شرح (دیبٹ ٹو جی ڈی پی)55 اعشاریہ7فیصد تک لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کردہ فریم ورک کے مطابق اگلے سال قرض جی ڈی پی کے 67اعشاریہ4فیصد پر لایا جائے گا جبکہ 2034 تک قرض ٹو جی ڈی پی 55اعشاریہ7فیصد کرنے کا فریم ورک ہے، 2028 میں قرض ٹو جی ڈی پی شرح 64 اعشاریہ7فیصد اور 2029 میں 61اعشاریہ6فیصد تک لائی جائے گی۔2033میں 56اعشاریہ8فیصد اور 2034میں قرضے جی ڈی پی کا 55اعشاریہ7فیصد ہوں گے، آئی ایم ایف کے مطابق قرض میں کمی کے لیے ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں، اخراجات پر کنٹرول نہ کیا تو قرضوں کا بوجھ کم نہیں ہوگا۔

قرض میں کمی کے لیے ایف بی آر اور توانائی شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، اصلاحات کے بغیر قرضوں میں کمی کے فریم ورک پر عمل درآمد نہیں ہو سکے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض میں کمی کے لیے ٹیکس نیٹ وسیع کرنا اور ریاستی اداروں کے نقصانات کم کرنا ہوں گے، توانائی شعبے کا گردشی قرض کنٹرول کر کے بیرونی فنانسنگ ذرائع مستحکم بنانا ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔