ماسکو (آئی پی ایس )روس نے سابق امریکی صدر ٹرمپ پر ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا کی موجودہ صورتحال کا ذمہ داربائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا ہے۔ کریملن ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس سیاسی جدوجہد میں تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہے، ٹرمپ پر ہوئے حملے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن ترجمان نے کہا کہ روس یہ نہیں سمجھتا کہ ٹرمپ پر حملہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم ٹرمپ کے ارد گرد بنایا گیا ماحول اس صورتحال کی وجہ بنا جو آج امریکا کو درپیش ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ کو فون کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
