Sunday, May 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزنیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے، ٹی ایل پی نے فیض آباد پر دھرنا دے دیا

نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے، ٹی ایل پی نے فیض آباد پر دھرنا دے دیا

اسلام آباد(سب نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک لبیک کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا گیا۔ مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔تحریک لیبک کے کارکن بڑی تعداد میں فیض آباد پہنچ گئے ہیں۔امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی دھرنیکی قیادت کر رہے ہیں۔

حافظ سعد رضوی کا کہنا ہیکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پربیٹھیں گے۔حافظ سعد رضوی کا کہنا ہیکہ فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے، نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔