اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کریگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہیکہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹراپارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پرکمیشن کو مطمئن کرے گی۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
