ہومشوبزاداکارہ نادیہ حسین کی اپنی ملازمہ کیساتھ بدسلوکی کی ویڈیو وائرل،حقیقت سامنے آگئی

اداکارہ نادیہ حسین کی اپنی ملازمہ کیساتھ بدسلوکی کی ویڈیو وائرل،حقیقت سامنے آگئی

کراچی ،پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی گھریلو ملازمہ پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں نادیہ حسین کو گھریلو ملازمہ پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نادیہ ملازمہ پر اس بات پر غصہ کررہی ہیں کہ اس نے بجلی کا مین سوئچ آف نہیں کیا تھا اور گھر کی بعض چیزیں بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے خراب ہوگئی تھیں۔ویڈیو میں نادیہ حسین ملازمہ کو کہہ رہی ہیں کہ کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو مین سوئچ آف کردیا کرو، لیکن تمہاری تو عقل اس موبائل میں ہے، کیا سمجھ نہیں آتی تمہیں۔’نادیہ حسین نے اکتاہٹ کے عالم میں گھریلو ملازمہ کو زور دے کر سمجھایا کہ ‘جب بھی بجلی جھٹکے مارے تو تم پیچھے سے مین سوئچ آف کرو گی، کیوں نہیں تمہیں یاد رہتا ہے۔’ایک طرف تو ویڈیو سامنے آنے کے بعد نادیہ حسین کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ تو دوسری جانب سوشل میڈیا سارفین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایک ڈرامے “یوں تو پیار بہت ہے” کا سین ہے۔

https://twitter.com/i/status/1410200485848485896

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔