لاہور(سب نیوز) میاں بیوی نے کمسن گھریلو ملازمہ کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں میاں اور بیوی نے مل کر 13 سالہ گھریلو ملازمہ تحریم کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے پولیس نے تحریم کی والدہ کی مدعیت میں پرچہ کاٹا اور ملزم حسام کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ حسام کی بیوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان چوری کے شبے میں تحریم کو برہنہ کر کے تشدد کرتے رہے، بچی کے ہاتھ اور ناک کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے بعد والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔