اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان آرمی نے کامیاب ریسکیو مشن سرانجام دیتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو بگڑتی صحت کے پیش نظر کے ٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کیا گیا
ثمینہ بیگ کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کے لیے جانے والی مہم کا حصہ تھیں جس میں پاکستانی اور اٹلی کیکوہ پیما شامل تھے۔5جولائی کو ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوئی اور بگڑتی ہوئی حالت کی وجہ سے انہیں کوہ پیما مشن چھوڑنا پڑا۔ ابتدائی طور پر ثمینہ بیگ کوکے2بیس کیمپ منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں گھوڑے پر واپس اسکولی لے جایا گیا۔
پاکستان آرمی ایوی ایشن کی ریسکیو کیلئے تیار فلائٹ موسم کی خرابی کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکی۔ جس کے بعد ثمینہ بیگ کواسکولی سے صبح 10بجے کے قریب بذریعہ سڑک منتقل کرنا شروع کیا گیا۔اونچائی کم ہونے سے ثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی ہے جبکہ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی سی ایم ایچ اسکردو میں تیار ہے۔ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ ان کی صحت کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔