Saturday, July 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر داخلہ کا پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات کا نوٹس، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیر داخلہ کا پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات کا نوٹس، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی اوور بلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوور بلنگ کرنے والے افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا پروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں ڈالنا مجرمانہ فعل ہے، ایف آئی اے صورتحال کا جائزہ لے اور ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست میں ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں، اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری بدلنے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا، مشکلات کا شکار پروٹیکٹڈ صارفین کی مشکلات اوور بلنگ سے مزید بڑھ گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ہوئی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔