ہومپاکستانوفاقی حکومت کا گیس ٹیرف میں کمی کے باجود گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا گیس ٹیرف میں کمی کے باجود گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اوسط مقررہ قیمت 1793 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کر کے 1705 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیس کمپنیوں کے لیے ٹیرف میں اس کمی کے باوجود حکومت نے مالی سال 27-2026 کے دوران عوام کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور گیس کی قیمتیں کم نہیں ہونگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیس نرخ برقرار رکھنے کا مقصد دونوں گیس کمپنیوں کی مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلے سے متعلق باضابطہ طور آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔