اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی اہم کارروائی ،نادرا ریجنل ہیڈ آفس اسلام آباد کی شکایت پر افغان شہری محمد امین ولد حیدر گل کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا گیا،تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم افغان نیشنل ہے جس نے غلط بیانی کے ذریعے پاکستانی سی این آئی سی حاصل کی ،ملزم کا معاملہ نادرا زونل بورڈ کو بھجوایا گیا جس نے ملزم کی سی این آئی سی منظور کی
تحقیقات مکمل ہونے پر 28 اپریل 2026 کو ملزم محمد امین اور نادرا زونل بورڈ کے ملوث ممبران کے خلاف ایف آئی آر نمبر 13/2026 متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی ،ملزم محمد امین گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل میں ہے جبکہ عدالت اس کی پوسٹ اریسٹ بیل پہلے ہی خارج کر چکی ہے، آج 07 جولائی 2026 کو سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے نادرا زونل بورڈ کے تین ملوث ممبران شہزاد محمد نسیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، راجہ تیمور سینئر ایگزیکٹو اور سجید محمود انٹیلی جنس آفیسر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی ،تمام ملزمان کے خلاف تفتیش انویسٹی گیشن آفیسر شہزاد خاکوانی سب انسپکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد سرانجام دے رہے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔
