اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عدالت عظمی میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ہائی کورٹس کے فیصلوں کی خلاف 31944 اپیلیں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔ہائی کورٹس احکامات کیخلاف قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 16 سے 30 جون کے درمیان زیرالتوا 3324 جیل پٹیشنز میں سے ایک کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا، 16 سے 30 جون کے درمیان 473 مقدمات دائر ہوئے صرف 201 مقدمات نمٹائے جا سکے۔
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
