ہومشوبزکپل شرما اب ایک قسط کے 50لاکھ روپے لیں گے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

کپل شرما اب ایک قسط کے 50لاکھ روپے لیں گے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی ، بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو دی کپل شرما شو کی واپسی پر پروگرام کے میزبان نے اپنا معاوضہ بڑھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز پر کامیڈی شو کا دوسرا سیزن کووڈ کے باعث آف ائیر کردیا گیا تھا جس کے بعد متعدد مرتبہ شو کے دوبارہ آن ائیر ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی تھیں ۔ جبکہ اب کپل شرما کے معاوضے میں اضافے کی خبر سامنے آئی ہے۔بھارتی ویب سائیٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پہلے کپل شرما پروگرام کی ایک قسط کے 30لاکھ روپے وصول کرتے تھے اور یوں ہفتے بھر میں نشر ہونے والی دو اقساط کے 60لاکھ روپے لیتے تھے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب کپل شرما ایک قسط کے 50لاکھ روپے لیں گے اور یوں ایک ہفتے کے دوران ناظرین کو دکھائی جانے والی دو اقساط کے ایک کروڑ روپے وصول کریں گے ۔اس دعوے کے حوالے سے کپل شرما کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو کا آغاز اگلے ماہ سے کیا جائیگا، جو کہ مکمل طور پر نئے طرز کا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔