ہوماسلام آبادڈی سی اسلام آباد کی 18ارب کی کرپشن کرنیوالے لینڈ مافیا کیخلاف دبنگ کارروائی

ڈی سی اسلام آباد کی 18ارب کی کرپشن کرنیوالے لینڈ مافیا کیخلاف دبنگ کارروائی

اسلام آباد،اسلام آباد انتظامیہ کی لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کے تحت اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی 18 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کرنے والے لینڈ مافیاز کیخلاف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی دبنگ کاروائی ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و رجسٹرار کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹیز اسلام آبادکی مدعیت میں جموں کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کی سابقہ انتظامیہ کے خلاف 9 مقدمات کا اندراج کر دیا گیا، ان ملزمان کے بیرون ملک فرار کو روکنے کیلئے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و رجسٹرار کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹیز اسلام آبادکی مدعیت میں جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں اربوں روپے کی میگا کرپشن کرنے اور مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث سوسائٹی کے سابق چیئرمین سمیت مرکزی عہدیداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیا گیا ہے ،سابق چیئرمین سوسائٹی قیصر ریاض چیمہ،سابق ایگزیکٹو سیکریٹری راجہ ظہیر،سابق سیکریٹری عبدالطیف قریشی،فنانس سیکریٹری نسیم انجم،سابق سیکریٹری فیاض اعوان، نے کوآپریٹو سوسائٹی رولز 1927کے رولز 27اور54کے برعکس اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کا ارتکاب کرتے ہوئے باہمی ملی بھگت سے سوسائٹی کی رقوم جعلی طور پر نکلوانے،جعلی انتقالات پر کروڑوں روپے کے پلاٹس کی الاٹمنٹس اور بغیر زمین حاصل کیے من پسند افراد کوپلاٹس کی الاٹمنٹس،zone 4 &Zone 5 میں سوسائٹی کی زمین کو kick backs لے کر کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔جموں کشمیر ہاسنگ سوسائٹی کی سابق انتظامیہ پر عوام سے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے زمین ایکوائر کیئے بغیر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرنے،جعلی اکانٹ کے استعمال،سوسائٹی کے اکانٹ سے مبینہ فرنٹ مینوں کو ایڈاوانسز کی مد میں ادائیگیوں اور اصلی فائلیںغائب کرنے سمیت مختلف الزامات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔