ہومپاکستانوفاقی وزیر غلام سرور خان، چوہدری یاسین اور مولانا عبدالخبیر آزاد کی سردار تنویر الیاس کے گھر آمد، سردار صغیر چغتائی کی وفات پر اظہار تعزیت

وفاقی وزیر غلام سرور خان، چوہدری یاسین اور مولانا عبدالخبیر آزاد کی سردار تنویر الیاس کے گھر آمد، سردار صغیر چغتائی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ،وفاقی وزیر غلام سرور خان، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چوہدری یاسین اور روہیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب و تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس کے گھر آمد، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی کی وفات پر اظہار تعزیت، غلام سرور خان اور چوہدری یاسین نے صغیر چغتائی کی سیاسی و سماجی خدمت کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر مرحوم صغیر چغتائی کے بھائی سردار الیاس خان اور فرزند احمد صغیر و سردار افتخار رشید ،امتیاز طاہر ،امتیاز شاہین و دیگر بھی موجود تھے۔غلام سرور خان نے کہا کہ صغیر چغتائی عاجزی انکساری کے پیکر تھے انکی وفات سے کشمیری عوام ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہو گئے۔ اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین نے کہا صغیر چغتائی میرے قریبی دوستوں میں تھے انکی وفات سے ریاست ایک عظیم سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی۔ صغیر چغتائی اپنی عوام کے لئے درد دل رکھنے والے سیاسی رہنما تھے۔انہوں نے اسمبلی میں ہمیشہ حق کی بات کی، عوام کے حقوق پر زاتی مفادات کو کھبی ترجیح نہیں دی، چوہدری یاسین کا کہنا تھا صغیر چغتائی کی جدائی کا غم صرف سوگوار خاندان کو نہیں بلکہ ریاست میں ہر آنکھ اشکبار ہے، انکی وفات سے ریاستی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ایک بہترین پارلیمنٹرین سے محروم ہو گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔