اسلام آباد(آئی پی ایس )خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونیوالی ممبر قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انکا آبائی علاقہ نواشہر ایبٹ آباد ہے،اپنی ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔عملی سیاست سے قبل عمران خان کی تقاریر نے بہت متاثر کیا،سیاسی کیریئر کی ابتدا سے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ 2013میں انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی بھی حاصل ہوئی، اس کے علاوہ اے پی ایف اور انصاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بھی حصہ ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ یہاں سیاحت کو فروغ دیا جائے ۔ اس سے کے پی کے کی معیشت مضبوط ہوگی اور ضلع ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ،ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موٹروے انٹرچینج اور شاہراہ ریشم کی زبوں حالی کا اہم نکتہ بھی قومی اسمبلی میں سب سے پہلے میں نے اٹھایا، جس کے نتیجے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تا کہ ان دونوں مسائل کا جلد سے جلد حل نکالا جا سکے ۔ نہ صرف ہمارے علاقے کے مسائل بلکہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہیں۔اجتماعی مسائل کیساتھ ساتھ انفرادی طور پر عوامی مسائل کے لئے میدان میں موجود رہتی ہیں جسکی مثال اوگی کے رہائشی طارق عزیز کا مسئلہ ہے۔ جس پر سب سے پہلے انہوں نے ہی قومی اسمبلی میں معاملہ اٹھایا اور فوری حل کیلئے اسی وقت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ ایبٹ آباد کو ایسے ہی سیاست دانوں کی ضرورت ہے جو ایوانوں میں ہماری آواز بن کر گونج سکیں اور ہمارے علاقے اور ہمارے علاقے کے لوگوں کے مسائل کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر حل کروائیں۔
ایبٹ آباد کی ترقی کیلئے سیاحت کوفروغ دیا جائے ،رکن قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
