ہوماسلام آبادسی ایم او سیدہ شفق ہاشمی کی ہدایت پر ایم سی آئی کے شعبہ ڈی ایم اے کا اربوں روپے کے بقیہ جات کی وصولی کا فیصلہ

سی ایم او سیدہ شفق ہاشمی کی ہدایت پر ایم سی آئی کے شعبہ ڈی ایم اے کا اربوں روپے کے بقیہ جات کی وصولی کا فیصلہ

اسلام آباد،سی ایم او سیدہ شفق ہاشمی کی ہدایت پر ایم سی آئی کے شعبہ ڈی ایم اے کا اربوں روپے کے بقیہ جات کی وصولی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سرکاری وغیر سرکاری اداروں کو بلا اجازت سرکاری اراضی کو بطور کار پارکنگ، جنریٹر رکھنے، اوپن سپیس کو بغیر اجازت استعمال کرنے پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔سیدہ شفق ہاشمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مالی سال کے اختتام سے پہلے سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے واجبات وصول کرنے کے لیے نوٹسزز جاری کئے جائیں گے، ان نوٹسز کی مد میں حاصل ہونے والی امدن کا تخمینہ تقریبا 15ارب روپے ہے۔ذرائع ایم سی آئی کے مطابق مذکورہ واجبات 21 سالوں سے کئی اداروں نے ادا نہیں کیے۔ان اداروں میں آئیسکو، پاکستان براڈ کاسٹنگ، یونیورسٹیز،اور دیگر ادارے شامل ہیں ۔ذرائع ایم سی آئی کے مطابق مذکورہ سرکاری اور نیم سرکاری ادارے ماوو ایریا، جی فائیو، اور اسلام آباد کے دیگر سیکٹروں میں زیر قبضہ ہیں۔ عدم ادائیگی کی صورت میں شعبہ لینڈ ریونیو کاروائی کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جون کے بعد نادہندگان اداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔