اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ کھنہ کے ہومی سائیڈ یونٹ پولیس کی کارروائی ،قتل کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا،ملزمان نے 11مئی 2021 کو تھانہ کھنہ کے علاقے میں عابد حسین نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے،گرفتار ملزمان میں محمد امتیاز، اسامہ اور علی رضا شامل ہیں ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مدعی کی درخواست پر تھانہ کھنہ نے مقدمہ درج کرکے ہومی سائیڈ یونٹ کے انچارج انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی معہ ٹیم نے جدید تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو استعمال کرتے ہوئے قلیل وقت میں وقوعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان نے کاروباری لین دین تنازع پر قتل کیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔
تھانہ کھنہ کے ہومی سائیڈ یونٹ پولیس کی کارروائی ،قتل کے مقدمے میں ملوث 3ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
