ہومتازہ ترینوفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد،وفاقی نظامت تعلیمات نے12روز کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 18جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ 2اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔پروموشن پالیسی بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں پہلی سے ساتویں کلاسز کو بغیر امتحان پاس کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں ہی طلبا کی چار اسسمنٹ لی جائیں جن کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اسسمنٹ کا نتیجہ جو بھی ہوکسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ پروموشن پالیسی میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلبا کو دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو نئے یکساں سلیبس کی ٹریننگ دی جائے گی۔تعلیمی حلقوں نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی ادارے کھولنا سمجھ سے بالا تر فیصلہ ہے، بارہ روز کی چھٹیوں میں ہی عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔