ہومپاکستانآنے والی نسلوں کیلئے سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑ کر جانا ہے،وزیراعظم عمران خان

آنے والی نسلوں کیلئے سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑ کر جانا ہے،وزیراعظم عمران خان

ناران ،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایسا پاکستان چھوڑ کر جانا ہے کہ وہ ہمارا شکریہ ادا کریں،گرین اینڈ کلین پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے، آنے والی نسلوں کیلئے سرسبز اور شاداب پاکستان چھوڑ کر جانا ہے، درختوں کی حفاظت کیلئے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ ناران کے دوران ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے کے پی حکومت کو مبارکباد پیش کرتاہوں، یہاں بہت زیادہ درخت اگائے گئے دیکھ کر خوشی ہوئی، پہلے یہاں آتا تھا تو درخت کٹے ہوئے نظر آتے تھے، آنے والی نسلیں شکرگزار ہوں گی کہ ہم نے ان کاخیال کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جو قدرتی حسن پاکستان میں ہے دنیا میں کہیں بھی نہیں،ماضی میں جنگلات اور درختوں کی تباہی ہوئی، ہمیں اپنے ملک کو پاک صاف رکھنا ہے، سیاحت کی وجہ سے ملک میں پیسہ آئے گا، سیاحت کی وجہ سے روزگار حاصل ہوگا، سوئٹرزرلینڈ ہمارے شمالی علاقوں سے آدھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔