ہومدنیابنگلہ دیش: عمارت میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک،درجنوں زخمی

بنگلہ دیش: عمارت میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک،درجنوں زخمی

ڈھاکہ ،بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں ایک عمارت میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکہ میں اتوار کی شام کو ایک بڑا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔یہ دھماکہ شہر کے موگھ بازار علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت میں ہوا جس میں متعدد دکانیں، شو رومز اور نجی دفاتر واقع ہیں۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ سے کم از کم 7افراد کی موت ہوچکی ہے جب کہ 50سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب بنگلہ دیش میں اس ہفتے کے اواخر سے سخت کووڈ لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگ جلد بازی میں ڈھاکہ چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔