ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کا بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

نواز شریف کا بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی بجٹ سیشن سے رخصت کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی جسے منظور کر لیا گیا۔ سابق وزیراعظم بجٹ بحث اور منظوری کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف بجٹ پیش کرنے کے روز بھی قومی اسمبلی سے غیر حاضر تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔