ہومشوبزبھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کی برسوں پرانی تصویر وائرل، پہچاننا ناممکن

بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کی برسوں پرانی تصویر وائرل، پہچاننا ناممکن

ممبئی،بھارتی گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ انہیں دیکھ کر پہچان نہیں پارہے۔

بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ گانے دینے والے گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا کی گلوکارہ الکا یاگنک کے ہمراہ ایک پرانی تصویر بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران ہیں۔ کیونکہ ہمیش ریشمیا اس تصویر میں آج کے ہمیش سے بالکل مختلف لگ رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہمیش ریشمیا نے 1998 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ تاہم انہیں شہرت سال 2000 میں اس وقت ملی جب انہوں نے سلمان خان کی فلم تیرے نام کا گانا کمپوز کیا۔ہمیشہ ریشمیا کو بالی ووڈ میں تقریبا 2 دہائی کا عرصہ ہوچکا ہے اور اس عرصے میں ان میں بہت زیادہ تبدیلیاں آئی ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔